21 اپریل، 2026، 1:11 PM

دشمن کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، جنرل عبداللہی

دشمن کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، جنرل عبداللہی

خاتم الأنبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کے کسی بھی خطرے یا خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کمانڈر خاتم الأنبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز میجر جنرل علی عبد اللہی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے کسی بھی خطرے یا خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

جنرل علی عبد اللہی نے سپاہ پاسداران انقلاب کے یوم تاسیس کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج بہادر ایرانی قوم سپاہ پاسداران انقلاب اور دیگر دفاعی افواج کی طاقت، آمادگی اور جامع اسٹریٹجک صلاحیتوں پر فخر کرتی ہے، جنہوں نے زوردار میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے صہیونی حکومت اور دہشت گرد امریکہ کو مایوس اور ناامید ک دیا، اور انہیں مجبور کیا کہ بے بس ہو کر جنگ بندی کی درخواست کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی بہادر مسلح افواج، حکومت کے ساتھ اور ایرانی قوم کی حمایت کے ساتھ، کمانڈر انچیف کی ہدایات کے مطابق متحد ہیں اور دشمن کے کسی بھی خطرے یا کارروائی کے جواب کے لیے تیار ہیں۔

News ID 1938973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha